پرنسپل کا پیغام

پرنسپل کا پیغام

Introduction

پرنسپل کا پیغام

میٹرک میں پاس شدہ طالبعلموں اور اُن کے والدین کو کامیابی مبارک ہو ۔

گورنمنٹ گرلز پوسٹ کریجویٹ کالج کوھاٹ اس وقت کوہاٹ ڈویژن کے سب سے بڑے کالج کی حثیت رکھتا ہے۔ یہاں کے شاندار نتائج اور بہترین تعلیمی ماحول کی وجہ سے طالبات اور والدین کی اولین ترجیح یہاں پر داخلہ ہے۔ ہماری بھر پور کوشش ہے۔ کہ طالبات کی رہنمائی اس طریقے سے کی جائے ۔ کہ اُن کی تعلیم وتربیت اُن کے مستقبل کو تابناک بنائے ۔ مضامین لیتے وقت انتہائی سوچ بچار کی جائے اس بار فرسٹ ائیر کی سطع پر انگلش الیکٹیو اور سوشیالوجی بھی متعارف کروائے جارہے ہیں ۔آرٹس گروپ اس طرح ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ کہ طالبات مقابلے کے امتحانات کے لیے ابتدا ہی سے تیاری کر سکیں ۔کئی مضامین جغرافیہ ،اکنامکس ،سوکس، نفسیات اور سوشیالوجی ،انگریزی میڈ یم میں بھی متعارف کئے گئے ہیں۔ انجنیرنگ کورسز کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ ایڈ مشن پالیسی کا بغور مطالعہ کیا جائے۔اللہ آپ کا حامی و نا صر ہو ۔

پرنسپل

پروفیسر جمیلہ خانم

6 جولائی 2018