Online Admissions Deadline: 24/08/2025

اعلان داخلہ : انٹر میڈیٹ برائے سال 2025-26

عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ محکمہ ہائر ایجو کیشن نے گورنمنٹ کالجز میں فرسٹ ایئر میں Online Admissions اجراء کر دیا ہے۔ کالج ہذا میں داخلہ لینے والے خواہشمند امید واران متعلقہ ویب سائٹ www.admission.hed.gkp.pk متعلقہ فیکلٹی میں داخلے کے لیے درج ذیل شیڈول کے مطابق apply کر سکتے ہیں۔ امید واروں کی سہولت کے لئے کالج ہذا میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔ امید وار مذکورہ ڈیسک سے رہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ خواہشمند امید وار انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر میں داخلہ کے لیے درج ذیل faculties میں علیحدہ علیحدہ اپلائی کر سکتے

 ہیں۔

آرٹس (Arts)

پری میڈیکل (Pre medical)

پری انجینیرنگ (Pre Engineering)

 

 

شرائط:

1۔ امیدوار کی عمر ۱۹ سال سے زیادہ نہ ہو اور صوبہ خیبر پختون خواہ کا سکونتی ہو۔

2۔ میرٹ لسٹ میں نام آنے کے بعد داخلہ فارم کے ساتھ میٹرک پاس کرنے کی اسناد، چال چلن سرٹیفیکیٹ ، ڈی ایم سی ،ڈ و میسائل، والد کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول اور چار عدد تصاویر (سفید بیک گراؤنڈ) منسلک کرنا ضروری ہے۔

3۔ داخلہ فیس جمع کرتے وقت بیان حلفی بھی ضروری ہے (جو کہ داخلہ فارم کے ساتھ پرنٹ ہوتی ہے) کہ امید وار دوران تعلیم کسی قسم کی سیاسی سر گرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔

4۔ داخلہ فارم کیساتھ مبلغ-/ 100 روپے جمع کروانے لازمی ہیں اور پیسے Jazz Cash کے زریعے Online Verify کروانے ضروری ہیں۔

داخلے کا شیڈول درجہ ذیل ہے

                         آنلائن اپلائ کرنے کی تاریخ : 29 جولائ تا 24 اگست 2025

                                                   

                           پہلی میرٹ لسٹ/ انٹرویو : 25 اگست 2025

پہلی میرٹ لسٹ فیس جمع کروانے کی تاریخ : 25 تا 29 اگست 2025

دوسری میرٹ لسٹ : 01 ستمبر 2025

دوسری میرٹ لسٹ کی فیس جمع کروانے کی تاریخ: 01 تا 03 ستمبر 2025

تیسری میرٹ لسٹ : 04 ستمبر 2025

تیسری میرٹ لسٹ کی فیس جمع کروانے کی تاریخ: 04 تا 08 ستمبر 2025

 

Orientation : 9 September 2025                  

                        

     10/09/2025 : کلاسسز کا با قاعده آغاز